منگلورو،25؍دسمبر (ایس او نیوز) بنگلورو کے کے جی ہلّی، ڈی جے ہلّی وغیرہ میں جو فساد ہوا تھا اس تعلق سے حکومت کی طرف سے این آئی آئی کا غلط استعمال کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے لیڈروں کی گرفتاری کے خلاف منگلورو کلاک ٹاور کے سامنے ایس ڈی پی آئی ضلع کمیٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے ریاستی جنرل سیکریٹری جلیل کرشنا پور نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں ظلم و ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے والی ایس ڈی پی آئی کو دبانے کے لئے این آئی اے کا غلط استعمال کررہی ہیں۔اور یہ اقدام انتہائی قابل مذمت ہے۔
مظاہرے کے دوران ایس ڈی پی آئی کے لیڈر اشرف منچی، انور سادات، شریف پانڈیشور، منیب بینگرے اور دیگر کارکنان موجود تھے۔